سلسلہ مداریہ کے سوخت ہونے اور آلِ مدار ہونے کے دعوے کی تحقیق
(۳) یہ حضرات خود کو مدار صاحب کی آل بتاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مدار صاحب کا سلسلہ سوخت ہے۔
(۳) ہاں سیدنا میر عبد الواحد بلگرامی قدس سرہ السامی نے " سبع سنابل شریف میں خود حضرت سیدنا بدیع الدین مدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ اخبار صحیحہ حکایات فرمایا ہے کہ میں نے اپنے سلسلہ کو درہم برہم کیا اور اس مضمون کے خطوط اپنے خلفا کے پاس بھیجےمگر یہ بات ایسی نہیں کہ جسے لیکر مداریہ سے الجھا جائے اور ان سے زبردستی یہ بات منوائی جائے کہ یہ بات ضروریات دین سے نہیں جس کے انکار سے آدمی کا فر ہو جائے نہ مداری کو یہ چاہیے کہ جولوگ ایک بزرگ کے قول کی بنا پر اس سلسلہ کو سوخت کہہ رہے ہیں ان سے نزاع کریں اور نوبت بہ اہانت و تکذیب پیشوائے دین پہونچائیں بلکہ یہ امر حرام کام بد انجام ہے اور اس سلسلہ کےسوخت ہونے سے لازم نہیں کہ وہ لوگ جو خود کو سیدنا شاہ مدار رحمتہ اللہ علیہ کی آل بتاتے ہیں جھوٹے ہیں وہ چیز دیگر ہے اور آل ہونا چیز دیگر اس دعوی کو انہیں پر چھوڑ نا چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم