قرآن کریم میں دیدہ و دانستہ لفظی تحریف کا حکم
اگر زید دیدہ و دانستہ قرآن کی تحریف لفظی کرے۔
الجواب: المستقلتي محمد ابراهیم سحابی تو صحافی کسی مسلمان کو کافر کہنا سخت گناہ کبیرہ بلکہ بحکم ظاہر حدیث کفر ہے اور اسی پر ایک عظیم جماعت علماء کی چلی اور اگر واقعی کا فرجائے تو خود کا فر ہے زید پر تو بہ وتجدید ایمان لازم ہے اور تجدید نکاح بھی جبکہ بیوی والا ہو۔ در مختار میں ہے: ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح واولاده اولاد زنا و مافيه خلاف يومر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح_اه (1) اور امہات المؤمنین کی توہین نہایت سخت ہولناک جرم ہے اور قرآن میں لفظی تحریف کفر ہے یونہی کسی آیت کریمہ کا انکار اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ دین میں بھول سے معصوم ہیں اس امر میں ان پر بھول کو جائز ماننے والا کا فر خارج از اسلام با جماع مسلمین ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله (1) الدر المختار، ج ۶، ص ۳۹۰ ، باب المرتد دار الكتب العلميه بيروت