تاریخ ولادت حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تحقیق کہ بارہ ربیع الاول صحیح ہے یا نو
(1) قاضی محمد سلیمان صاحب سلیمان منصور پوری سابق ریاست پٹیالہ صوبہ پنجاب، انہوں نے ایک کتاب رحمتہ للعالمین حصہ اول ص ۱۲۶ پر حضور کی ولادت با سعادت موسم بہار بروز دوشنبه نو ربیع الاول مطابق ۱/۲۲ پریل ۴۷۱ ء مطابق یکم جیٹھ ۶۲۸ / شمر بکری کو مکہ معظمہ میں لکھا ہے اور ایسا ہی لکھا ہوا تقویم جنتری بمبئی ۱۳۹۲ ه ص ۱۷ر پر دیکھا ہے اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ۱۲ ؍ ربیع الاول اور ۹؍ ربیع الاول میں کون سی صحیح ہے جواب تفصیل سے مرحمت فرمائیں۔
الجواب: حضور اکرم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت حسب مشہور بین العلماء ماه ربیع الاول کی بارہویں کو دوشنبہ کے دن ہوئی ۔ ایک قول وہ بھی ہے جو سوال میں مذکور ہوا اور بعض کے نزدیک اس ماہ کی دوسری تاریخ اور بعض کے نزدیک دسویں تاریخ کو ہوئی ۔ مگر اشہر واکثر قول اول ہی ہے ۔ مجمع بحار الانوار، ظاہر فتاوی اور مدارج النبوۃ شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ میں ہے۔ واللفظ للا خیر ۔ دواز دہم ربیع الاول بود و بعضی گفته اند بدوشی که گذشته بودند از وے و بعضے هشت شبی که گذشته بود و اختیار بسیاری از علمائے برانیست و نز د بعضے وہ نیز آمده و قول اول اشہر واکثر است (۱)۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله ۲۶ محرم الحرام ۱۳۹۶ھ (1) مدارج النبوة ، ج، ۲ ، باب اول وصل بدانکه استقرار نطفه زکیه مصطفويه ، ص،۱۴، مطبع النوريه الرضویه پبلشنگ کمپنی لاهور پاکستان