صلوۃ و سلام کی شرعی حیثیت اور دیوبندیوں کے اعتراضات کا جواب
کل ایمان والوں اور مومنین مومنات کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں آپ ہمارے لئے دعائیں کریں اللہ تعالیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقہ اور وسیلہ سے ہم لوگوں کو کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین وہابی دیوبندی کہتے ہیں صلوۃ و سلام بند کر دو ہم جواب دیتے ہیں بند نہیں کریں گے اس وجہ سے جھگڑے چل رہے ہیں آپ کے سامنے کچھ سوال پیش ہیں : (1) وہابی دیوبندی کہتے ہیں صلوۃ و سلام گناہ ہے، اہل سنت کہتے ہیں صلوۃ وسلام جائز ہے۔ (۲) وہابی دیوبندی کہتے ہیں صلو وسلام گانا ہے، اہل سنت کہتے ہیں صلوۃ و سلام درود اور سلام ہے ۔ (۳) وہابی دیوبندی کہتے ہیں صلوۃ وسلام عرب میں جائز ہے ، اہل سنت کہتے ہیں صلوۃ وسلام ہر پاک جگہ جائز ہے، یہ اور نئی بات پیدا کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جھگڑ ختم کرنے میں مذہب کا کوئی کام بند ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ہے، اسلام مذہب کہتا ہے کہ مذہب کی کسی وجہ سے جھگڑا ہے تو مذہب کی اس وجہ کو ختم کر دو، مسلمانوں میں امن رہنا چاہئے کیا ان لوگوں کی باتیں سچ ہیں؟ ہمارے دماغ میں یہ باتیں نہیں بیٹھتیں چونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے نبی پر اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ، تو اللہ تعالیٰ سب لوگوں سے تو نہیں کہتا ایمان والوں سے تو ضرور کہتا ہے، اب آپ جواب لکھیں ہم کس مسئلہ پر عمل کریں۔ سنی سلیم احمد بقلم خود ، ہمارا پتہ یہ ہے : سلیم احمد مکان نمبرسی ۱۳-۳۹ رنگی مندروالی چوہان با نگر بریلی شریف
الجواب: صلوۃ و سلام حضور سرور انام جناب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگا میں بھیجنا بلا شبہ جائز ومستحسن و برکات دارین ہے اللہ جل و علانے مطلق حکم صلاۃ وسلام کا فرمایا کسی وقت یا مکان کی تقید نہ فرمائی اپنی طرف سے قید لگا نا قرآن میں تحریف معنوی ہے اس کا مرتکب گمراہ بددین ہے اور اسے گا نا بتانے والا سخت اہانت امر مستحب و مستحسن کا مرتکب اور اشد حکم کا مستوجب تو بہ وتجدید ایمان اس پر لازم ہے اور یہ دیو بندی ہی کے شایان شان ہے کہ بک دیا کہ: ”اسلام مذہب کہتا ہے کہ مذہب کی کسی وجہ سے جھگڑا ہے، توالخ“ سبحان اللہ مذہب کی بات صلوۃ وسلام کو مان کر اسے جھگڑے کی وجہ بتا تا ہے کیا خوب طور دانی مذہب کی ہے اور در حقیقت یہ تو اپنے منہ اپنے کو جھگڑالو کہتا ہے اور مذہب کا مخالف بنتا ہے ان نادانوں سے پوچھوکہ تم دیکھو، کوئی دھرم نہیں کہ سکتا کہ جب مذہب سے جھگڑا ہو تو مذہب کو ختم کردو العیاذ باللہ رب العلمین۔ بالجملہ وہابیہ ملاعنہ کا اعتراض محض باطل اور عداوت رسول علیہ الصلوۃ والسلام سے ناشی ہے اور ان کے اس مقولہ سے مذہب تیمی صاف ظاہر ہے ان سے احتراز لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ