بغیر سینگ والے دنبے کی قربانی کا شرعی حکم
سوال
علمائے دین و مفتیان شرع متین کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ سرے سے دنبہ کے سینگ نہیں نکلے ہیں جس کی عمر ایک سال سے زائد ہے۔ قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔ عین نوازش ہوگی۔ المستفتی: محمد یعقوب خاں، گنجا داسپور ، بریلی شریف
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: اگر اس کے سینگ نکلے ہی نہیں ہیں تو اس کی قربانی جائز ہے۔ کنز میں ہے: " و يضحى بالجماء "(۲) ! تبیین میں ہے: " وهى التى لا قرن لها لأن القرن لا يتعلق به مقصود" یونہی اگر سینگ ٹوٹ گئے ہوں تو بھی حکم ۔ اسی میں ہے: " وكذا مكسورة القرن بل أولى لما قلنا " والله تعالى اعلم سئله - ۳۸ تکملہ فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۲۷/ ذوالحجہ ۱۴۰۲ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱۲ · صفحہ ۶۸–۶۹