مسجد میں مچھر مارنے کی دوا لگانے کا حکم
سوال
قبلہ محترم جناب مولانا صاحب ! السلام علیکم بعد سلام کے معلوم ہو کہ میں ایک سوال کا جواب چاہتا ہوں، وہ سوال یہ ہے کہ مسجد کے اندریا باہر صحن میں جہاں کہ نماز ہوتی ہو تو ایسی جگہ کوئی بدبودار یعنی کہ کوئی زہریلی دوائی یا مچھر مارنے کی دوائی مسجد کے اندر یا باہر استعمال کر سکتے ہیں کیا؟ آپ برائے کرم مہربانی فرما کر قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کا جواب دینے کی مہربانی فرمائیے گا۔ عین نوازش ہوگی۔ یہ چیزیں جائز ہیں یا نا جائز ہیں ؟ پورا پورالکھیں ۔ فقط آپ کا نا چیز: ولی محمد لاٹھیارضوی، عمرکوٹ ، اڑیسہ
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: مسجد میں بدبودار چیز لانا جائز نہیں لہذا ان دواؤں کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی۔ دوسری دواؤں سے مچھر وغیرہ زائل کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۲۰/ رمضان المبارک ۱۴۰۱ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱۱ · صفحہ ۴۷–۴۸